21 نومبر، 2023، 11:48 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85298290
T T
0 Persons

لیبلز

مزاحمتی محاذ کے نوجوان، خاموش نہيں بیٹھیں گے، جنرل باقری

کرمان-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف نے مزاحمتی محاذ کے استحکام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ شہید سلیمانی کا خون ابھی تازہ ہے، مزاحمتی ملکوں کے نوجوان خاموش نہيں بیٹھیں گے اور نہ ہی سامراجی طاقتوں کو پنپنے دیں گے۔

جنرل محمد باقری نے منگل کے روز کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے موقع پرمزید کہا: مسلح افواج میں ہم سب اور فوج میں شامل ہونے والا ہر نوجوان شہید سلیمانی کو اپنا رول ماڈل مانتا ہے اور یہ جانتا ہے کہ اسے اسی راہ میں آگے بڑھنا اور ان کی طرح بننا ہے۔

انہوں نے کہا: آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے فلسطین میں جو پودا لگایا تھا وہ اب ایک تناور درخت میں بدل چکا ہے اور ڈٹا ہوا ہے اور ایک دن صیہونی حکومت کو بھی ختم کرکے رہے گا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا : گزرنے والے ہر سال اور ہر دن میں شہید قاسم سلیمانی کا مقام اور ان کی کمی زیادہ واضح ہو رہی ہے ، شہید سلیمانی صرف ایرانی عوام کے لئے ہی نہيں بلکہ دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں کے رول ماڈل رہے ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .